جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے:مریم نواز کا مطالبہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ایک انٹرویو میں جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔ویب انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے، انہوں نے اس کی دلیل میں کہا کہ فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب جنرل فیض حمید حاضر سروس ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ نواز شریف صاحب نے قربانی دی اور بڑے احسن انداز میں لوگوں کو یہ باور کرایا کہ سب کچھ اپنے آئینی کردار کے اندر اچھا لگتا ہے اور جو اس کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرے گا تو اس کے لیے قیمت چکانا ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ وہ غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید تو کرتی ہیں تاہم کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں وہ ہرگز نہیں ہیں۔

Next Post

منہاج یونیورسٹی اورالمصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کامعاہدہ

Wed Mar 8 , 2023
لاہور (پی پی آئی )منہاج یونیورسٹی لاہور اورالمصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی (ایران) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب یہاں منعقدہوئی۔پی پی آئی کے مطابق المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی اور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزادنے دستخط کیے۔