مختلف علاقوں سے 15 گاڑیاں چھینی گئیں، 163 چوری
چھینی گئی موٹرسائیکل کی تعداد 326، 4054 سے زائد چوری
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں فرور ی کے دوران مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں سے 15 کے قریب گاڑیاں چھین لیں جبکہ 163 کے قریب گاڑیاں چوری کر لی گئی مجموعی طور پر 178 کے قریب گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں۔اسی طرح شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل کی تعداد 326 جبکہ 4054 سے زائد قیمتی موٹرسائیکل چوری کرکے قانونی کی بالا دستی کا پول کھول کر رکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق مجموعی طور گزشتہ ماہ فروری کے صرف 28 دنوں میں یومیہ 156 سے ذائد موٹرسائیکلیں کامیابی سے چوری یا چھینی جاتی رہیں۔اسحلے کے زور پر موبائل فون چھینے جانے کے واقعات بھی جوں کے توں رہے گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے مسلح افراد 2255 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔بھتہ خوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا فروری 2023 میں بھتہ خوری کے چار واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مختلف وجوہات شہر قائد میں 49 افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے۔
