لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد عدالت نے کیس کو نمٹا دیا۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بدھ کا دن حساس تھا اس لیے حکومت نے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا جو کہ درست اقدام تھا تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔