پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کرانے کا حکم دیں گے: لاہور ہائی کورٹ

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے آئندہ سال کا شیڈول پیش نہ کرنے کی صورت میں اگلے ایونٹ کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ دے دیا۔پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرین بیلٹس پر بیرئیرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ نے آئندہ سال پی ایس ایل کا پلان بھی طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پی سی بی کو دو سال سے کہہ رہی ہے آئندہ سال کا پلان شئیر کرے، اگر ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کروانے کا حکم جاری کردیں گے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ دو سال کے آرڈر دیکھ لیں پی سی بی کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہا، اسٹیڈیم کے گرد کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل تعمیر کرنے کی تجویز کے بعد سے پی سی بی غائب ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔دوران سماعت سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک جام سے آگاہی کے لئے ٹیلی فون نمبر آویزاں کردیئے ہیں، عدالت نے ایل ڈی اے اور سی ٹی او لاہور سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ 14مارچ کو طلب کرلی۔