پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 17مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔
فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبہ بھرسے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیاگیا۔قومی احتساب بیورونیفرح خان کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے نیب کاصوبہ بھرکی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق رہائشی، کمرشل، خریدوفروخت کی جانیوالی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے۔فرح خاں اور انکے شوہر احسن جمیل کے نام پر بھی موجود جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سترہ مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔