سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج

سکھر(پی پی آئی)سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور عوام کو اکسانے کے الزام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔سکھر کی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی کی عدالت میں تحریک انصاف سکھر کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ ظہیر بابر کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائیزر مریم نواز کی سرگودھا میں کی گئی تقریر پر دائر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا پر مشتمل درخواست کی سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق سماعت پر مریم نواز کی جانب سے ان کے وکلا ذوالفقار علی ملانو اور ظفر عیدن منگی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا جب کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نثار ابڑو، ایف آئی اے، سکھر پولیس کے نمائندے اور وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نثار ابڑو نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے چونکہ تقریر سرگودھا میں کی ہے تو قانون کے مطابق بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں دائر کی جاسکتی ہے۔درخواست گذار وکیل ظہیر بابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں افواج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے ان کی اس نفرت انگیز تقریر کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔