سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیشن جج کو رشوت دینے کا کیس، شعیب شیخ 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد (پی پی آئی)عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگر ی ا سکینڈل میں سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ملزم شعیب شیخ کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو پیش کیا،عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے تین روز ہ ریمانڈ منظور کیا۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیشن جج پرویز قادر کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری اپیل کا حصہ تھا،ہائیکورٹ کے دو ججز کے سامنے سیشن جج نے رشوت لینے کا اعتراف کیا، دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ٹرائل کورٹ نے شعیب شیخ کو مجرم قرار دیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ انکوائری 2018 میں ہوئی، پانچ سال بعد کیس کا خیال آیا، زبانی کلامی بیان اعترافی بیان نہیں مانا جا سکتا۔