لاہور (پی پی آئی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ نے 2نئے میڈیکل کالجوں، ایک ڈینٹل کالج اور 13نرسنگ کالجوں کے الحاق کی منظوری دیدی۔ مزید براں 10 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سیٹوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سنڈیکیٹ کا 72واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ہوا۔۔ سنڈیکیٹ نے الحاق کمیٹی رپورٹس کی بنیاد پر جن نئے میڈیکل کالجوں کے الحاق کی منظوری دی ان میں نجی میڈیکل کالج راولپنڈی اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور شامل ہیں۔ بی ڈی ایس کی 50سیٹوں کیلئے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا کے الحاق کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی آن کیمپس اور الحاق شدہ اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی ایس نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسزاور دیگر پروگرامز کے داخلے کا شیڈول خود جاری کریگی اور کوئی ادارہ اس شیڈول سے ہٹ کر داخلے نہیں کرسکے گا۔اجلاس میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج لاہور پروفیسر الفرید ظفر کو بورڈآف سٹڈیز میڈیسن کا سربراہ نامزد کیا گیا۔
Next Post
کالے موتیے سے آگاہی کاعالمی ہفتہ شروع
Fri Mar 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر اس ہفتہ کو کالے موتیے سے آگہی کے ورلڈ ویک کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو کالے موتیے کے بارے میں آگہی دینا ہے اس کے حوالے سے اس مناسبت سے مختلف تنظیموں نے آگاہی واک، سمپوزیم اور لیکچرز کا اہتمام کیا ہے۔