کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان کوگرفتار
خیرپور (پی پی آئی)خیرپور پولیس نے منشیات فروش اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 14 ملزمان کوگرفتار کرلیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، اور بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد ہوا، خیرپور پولیس نے مقدمات درج کر کے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے مطابق ملزمان کے نام ارشاد شیخ، حاکم چانڈیو، سجن چانڈیو، لیاقت کمبوہ، عبدالحکیم میتلو، طارق بھٹی، نور محمد ملاح، ساجد مری، امیر پتافی، بہادر خاصخیلی، کامران کاندھڑو، وکیل جمالی، ابرار سولنگی، اور سبحان چانڈیو بتائے گئے ہیں