سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں عرس شروع،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افتتاح کیا

سہون شریف (پی پی آئی) حضرت لعل شہباز قلندر کے 771 ویں سالانہ عرس مبارک کا ہفتہ سے آغاز ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افتتاح کیا۔پی پی آئی کے مطابق کامران ٹیسوری نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، اللہ ان کی کرامات سے صوبہ اور ملک کو ترقی دے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج میں نے یہا ں چادر چڑھائی اور پاکستان کے معاشی اور معاشرتی استحکام کیلئے دعائیں مانگی اور جہاں استحکام کی دعا کی وہاں یہ بھی دعا کی کہ اللہ عمران خان کو عقل عطا کرے

Next Post

ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کرنے والا اب جھوٹے خواب دکھا رہا ہے: گورنر سندھ وہ کہتا تھا کہ ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے لیکن خود کورٹس میں پیش نہیں ہورہا: میڈیا سے گفتگو

Sat Mar 11 , 2023
سہون شریف (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کرنے والا اب جھوٹے خواب دکھا رہا ہے۔سہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیئے دعا کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابقگورنر سندھ کا کہنا تھا کہ […]