کامیاب حکومت اکھاڑ کرپاکستان کومعاشی تباہی کی دلدل میں دھکیلا:سعد رفیق
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی اور ر اسکے سازشی سہولت کاروں نے مسلم لیگ (ن) کی کامیاب حکومت اکھاڑ کرپاکستان کومعاشی تباہی کی دلدل میں دھکیلا ہے ہم اس کا مقا بلہ ڈٹ کر کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کا مقابلہ پی ٹی آ ئی مافیا کی چھوڑی ہو ئی تبا ہی کے نتیجہ میں ہو نے والی مہنگا ئی اور زہر آلود پروپیگنڈا کیساتھ ہے۔