اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر کی جیلوں میں مقید خواتین کا عالمی دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں بھی دنیا بھر کی جیلوں میں مقید خواتین کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ معاشرے کی سب سے ابتر زندگی گزارنے والی ان خواتین کیساتھ کبھی کسی نے اظہار یکجہتی نہیں کیا، کبھی مدرز ڈے پر کسی خواتین کی تنظیم کو احساس نہ ہوا کہ ان جیل جھیلتی خواتین کیساتھ بھی ماں، بہن،بیٹی بن کردن گزارا جائے کہ انہیں اپنے رشتے یاد رہیں اور کوئی رونق و رمق کی وہ بھی یادیں تازہ کرکے خوش ہو جائیں۔ حتیٰ کہ خواتین کے عالمی دن پرخواتین کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑنے والیوں نے بھی جیلوں میں مقید خواتین کا احساس نہ کیا۔