اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی پیک سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی شروع

کراچی (پی پی آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز (صرف مردوں) کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ ا?ف سیکنڈری ایجوکیشن سے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے ا?ن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کم از کم 33 انچ چوڑی ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔