کراچی (پی پی آئی)کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ملزمان گلزار اور اللہ بخش زخمی ہو گئے جنھیں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان نور محمد اور کشور کمار موقع سے فرارہو گئے زخمی ملزمان کے قبضے سے 2 پستول 30 بور، ایک موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔
Next Post
بلاول نے خارجہ امور کو درست سمت دی ،ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا:شازیہ مری
Fri Mar 17 , 2023
سابق صدر آصف علی زرداری کی ترجیح پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے اسلام آباد (پی پی آئی)ؤوفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے،پی پی آئی کے […]
