ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایئر پورٹس پر اہم شخصیات کا پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آئی) ایف آئی اے امیگریشن نے اہم شخصیات کا ائیر پورٹ پرپروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ائیر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلٰی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔