پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے:مریم نواز

عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہے۔ اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اورسزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ زمان پارک پر پولیس کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا تھا جبکہ پولیس کے بیان کے مطابق ان پر عمران خان کے گھر کے اندر سے سیدھا فائر بھی کیا گیا تھا۔