کراچی میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر چلائی گئی پنک بس حادثے کا شکار

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر چلائی گئی پنک بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس شارع فیصل پر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس کو شاہراہ فیصل پر حادثہ پیش ا?یا، جہاں بس بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے فوزہ وہاب فلائی اوور کی باؤنڈر وال سے ٹکرا گئی۔رپورٹ کے مطابق تاحال پنک بس کے حادثے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا آغاز یکم فروری کو جبکہ روٹس میں یکم مارچ کو اضافہ کیا تھا۔

Next Post

یوم پاکستان، وفاق اور صوبوں میں توپوں کی سلامی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد

Thu Mar 23 , 2023
اسلام آباد/لاہور(پی پی آئی)ملک بھر میں جمعرات کے روز یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے عزت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دْعائیں مانگ کر […]