سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کو اسلامی فنڈ میں تبدیل کیا جائے:جمعیت علمائے اسلام

5سال میں سب سودسے پاک کرنا ہے، پورا ٹرانسفرمیشن پلان بنایا جارہا ہے: وزیرمملکت خزانہ

اسلام آباد (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام ف کی رہنما و رکنِ کمیٹی عالیہ کامران نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کو اسلامی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف کی رہنما و رکنِ کمیٹی عالیہ کامران نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈکواسلامی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔جس پر وزیرمملکت خزانہ عائشہ پاشا نے بتایا کہ اس حوالے سے عدالتی فیصلے ہیں،5سال میں سب سودسے پاک کرنا ہے، اس حوالے سے پورا ٹرانسفرمیشن پلان بنایا جارہا ہے۔عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ شرح سود بہت بڑھادیا گیا ہے تو عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پورا فنانشل سسٹم بدلنا ہے، اسٹیٹ بینک کا اس وقت پالیسی ریٹ مانیٹری پالیسی کمیٹی بناتی ہے۔وزیرمملکت نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں حکومت کا براہ راست کردار نہیں ہوتا، حکومت اسلامی بینکنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔