چیچنیا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا۔ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی قائد عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آئی سی سی میں بگ تھری کے آئیڈیا سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے کیلئے بھارت اپنی موثر لابنگ کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے آئی سی سی پر کنٹرول کیلئے نئی تجاویز پیش کی ہیں جنہیں پاکستانی، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے مسترد کردیا ہے۔
Next Post
سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی
Wed Jan 29 , 2014
چیچنیا: سوچی سرمائی اولمپکسکیمشعل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اولمپک مشعل چیچنیا کے شہر گروزنی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرتپاک تقریب میں چیچنیا کے صدر رمضان کیدروف بھی شریک ہوئے۔ دلچسپ ایونٹ میں چیچن صدر رمضان نے عظیم مشعل کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین […]
