افغانستان نے اسپورٹس کا آسکرز لورئس اسپرٹ آف اسپورٹس ایوارڑ جیت لیا

کولالمپور: افغانستان نے کرکٹ کے میدان میںتیزی سے ترقی کر نے اور پہلی بارایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے لئے کوالیفائی کر نے پرلورئس اسپرٹ آف اسپورٹس” کا ایوارڈ جیت لیا۔ افغانستان کی ٹیم نے اس کے علاوہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ اب ٹیسٹ نیشن سے باہر مضبوط ٹیموں میںان کا شمار ہوتاہے ۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہ لورئس اسپورٹس ایوارڑ کی تقسیم کی تقریب میں کہا گیا کہ افغانستان نے کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے حصول سے پوری کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان بنا لی ہے ۔ تقریب میں افغان نوجوان کھلاڑیوں کا میدان میں جوش وخروش اور ناقابل تسخیر ٹیموں کے خلاف شاندار کار کردگی کی کہانی بار بارسنائی گئی ۔ ایوارڑکھلاڑیوں کی عدم موجودگی پر افغانستان کر کٹ بورڑ کے سر براہ نور محمد نے وصول کیا۔نورمحمد نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اسپرٹ آف اسپورٹس کا ایوارڑ حاصل کرنے پر فخر ہے، انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڑ کھلاڑیوں ، انتظامیہ ، بورڑ کی جانب سے پچھلے ایک سال کے دوران ہمارے ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کی گئی محنت کا اعترافی ثبوت ہے۔ نورمحمد نے مزید کہا کہ کرکٹ ہمارے ملک کے لیے گیم سے بڑھ کر ہے ، کرکٹ ہمارے ملک میں امن ، بھائی چارہ اور ترقی کے لیے ایک کارآمد جز کی حیثیت رکھتی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ ایوارڑ ہمیں اپنے ملک میں کرکٹ کی ترقی اور اس کے مثبت اثرات کے پھیلاﺅ کے لیے ایک تحریک کا باعث ہوگا۔ واضح رہے ہر سال منعقد ہونے والے لورئس ایوارڑ کو آسکر ز آف اسپورٹس بھی کہاجاتاہے ، جوکھیل کے میدان میں عظیم کارنامے انجام دینے والوں کے نام منعقدکیا جاتاہے، گذشتہ سال یہ ایوارڑ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیووا کی ٹیم کو دیا گیا تھا جسے ٹیم آف 2002کا نام دیا گیا تھا۔

Latest from Blog