ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بگ تھر ی منصوبے کو کرپشن قرار دیدیا

دبئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی آئی سی سی میں بگ تھری مسودے پرکڑی تنقید کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ ایک بیان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کی تجاویز سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ نئی تجاویز گڈ گورننس کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں کسی کو بڑے یا چھوٹے کی حیثیت حاصل نہیں ہوسکتی۔ سب کو برابری کا حق حاصل ہوتا ہے۔ادھر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوزیشن پیپر کی حمایت کا حتمی فیصلہ بورڈ اجلاس میں کریں گے۔ مجوزہ ترامیم بورڈ ممبران کی منظوری سے ہی ہوگا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان اور سری لنکا کی مخالفت سے آئی سی سی میں ایشیائی یکجہتی کو نقصان پہنچا ہے۔

Next Post

بگ تھری سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا:عمران خان

Wed Jan 29 , 2014
چیچنیا: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا۔ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی قائد عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آئی سی سی میں بگ تھری کے آئیڈیا سے کرکٹ کی دنیا میں بٹوارہ ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضے […]