سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی

چیچنیا: سوچی سرمائی اولمپکسکیمشعل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اولمپک مشعل چیچنیا کے شہر گروزنی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرتپاک تقریب میں چیچنیا کے صدر رمضان کیدروف بھی شریک ہوئے۔ دلچسپ ایونٹ میں چیچن صدر رمضان نے عظیم مشعل کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے اس کا پر جوش استقبال کیا۔ مختلف رنگوں میں ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دکھا کر تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں 65 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے روس کے شہر سوچی میں پہنچے گی۔ جہاں سات فروری کو اولمپک گیمز کا گرینڈ میلہ سجے گا۔

Next Post

امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا

Wed Jan 29 , 2014
لاس اینجلس: امریکن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دیدی۔باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پیسرز نے برتری بڑھا کر دس پوائنٹس کر دی […]