سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال

میخاکیلا،داغستان: سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ سوچی ونٹر اولمپکس کی مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی شائقین نے انتہائی پر جوشی کے ساتھ اس کا اس کا استقبال کیا۔ مختلف رنگوں کے ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دے کر مشعل کا خیر مقدم کیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں پینسٹھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سوچی پہنچے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشعل کے سفر سے روس کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سوچی ونٹر اولمپکس 7 سے 23 فروری تک روس میں ہوں گے۔

Next Post

نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

Tue Jan 28 , 2014
ہملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے کامیابی کے ساتھ پانچ ایک روزہ سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔ سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 278 رنز بنائے۔ روہت شرما اور کپتان […]