سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بے روزگاری سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ایک روزہ دار کی گھرسے لاش برآمد

کراچی (پی پی آئی) اورنگی ٹاون میں بے روزگاری سے تنگ آکر42سالہ نوید نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جب کہ اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ایک روزہ دار کی گھرسے لاش برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق اورنگی ٹاون کی رحیم شاہ کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کے معائنے کے بعد لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ متوفی ایک کمرے کے مکان میں رہتا تھا اور پڑوسی نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متوفی نوید گزشتہ 4 سال سے بے روزگار اور غیر شادی شدہ تھا۔ شبہہ ہے کہ اس نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی اور اس کے اہل خانہ و رشتے داروں کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سے گھر سے 30سالہ کاوش و لد قمر کی لاش ملی، جسے ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ سحری کرکے سویا تھا اور مغرب سے قبل اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھا۔ بعد ازاں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔