سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مو دی حکو مت نے مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں مئی میں G.20 اجلاس کا انعقاد کررہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ مذکورہ اجلاس سے قبل پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ طرز کا ایک اور جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے سرینگر کے دورے کے دوران علاقے میں تلاشی آپریشن تیز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ نہتے کشمیریوں کو پہلے ہی بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل و غارت، گرفتاریوں، تشدد، املاک کی ضبطی کا سامنا ہے۔بھارت کی چالبازیوں اور شاطرانہ کاررائیوں پر گہری نظر رکھنے والے حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندو توا مودی حکومت سرینگر میں G.20اجلاس سے پہلے پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ جیسا جعلی آپریشن کر سکتی ہے۔