سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ بیانات کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں: حریت رہنما

مظفر آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک اجلاس میں مقررین نے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستانی کی عسکری وسیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کے حالیہ بیانات سے واضح ہوتا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور حق خود ارادیت کے حصول تک انکی حمایت جاری رکھے گا۔حریت رہنماغلا م محمد صفی نے کہا کہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے اورجب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہے گی۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کے جوبیانات سامنے آئے ہیں و ہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے نہتے لوگوں کے انتہائی حوصلہ افرائی کا باعث ہیں۔الطاف حسین وانی نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں اور دیگر سفارت خانوں کے کردار کو سراہا۔محمود احمد ساغر نے کشمیریوں کی حالت زار کو عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کرنے پر الطاف حسین وانی اور ان کی ٹیم کے اراکین سید فیض نقشبندی، ایڈووکیت پرویز احمد، حسن البنا اور شمیمہ شال کی تعریف کی۔ اجلاس میں مسجد اقصی میں عبادت گزاروں پر اسرائیلی فورسز کی جارحانہ کارروائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔