سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر اظہار افسوس

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی میر واعظ کی غیر قانونی نظربندی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کو حددرجہ غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیکر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔بیان میں کہا گیاکہ جامع مسجد کے امام حئی سید احمدنقشبندی نے بھی میرواعظ کی طویل نظربندی کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی فوری رہائی عمل میں لائے۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی نظر بندی مذہبی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ روز مسلسل 189ویں جمعہ کو میر واعظ کو نماز کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔