سندھ اورپنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کے دستے داخل

کشمور/ڈیرہ غازی خان(پی پی آئی)سندھ اورپنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کے تازہ دم دستے اتارے گئے ہیں تاکہ ڈاکوؤں اور اغواکاروں کے خلاف ’جامع کارروائی کی جاسکے آپریشن میں پنجاب کانسٹیبلری کے 5 ہزار، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور پولیس رینج کے 2 ہزار اہلکار شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دریائے سندھ کا یہ علاقہ رحیم یارخان اور راجن پور کے اضلاع کے درمیان ہے جو 15 سے 20 کلومیٹر چوڑا ہے جہاں سال کے 10 سے 11 ماہ پانی بہتا رہتاہے نیز گزشتہ سیلاب کے دوران تو یہ مکمل طور پرزیر آب آگیا تھا۔جبکہ سندھ میں کچے کا علاقہ ڈہرکی اور اوباڑو تک 100 کلومیٹر سے زائد رقبہ پر پھیلا ہوا ہے، 2006 سے اب تک 6 بڑے آپریشنز کیے جاچکے ہیں لیکن ہنوز یہاں مجرموں کی کمیں گاہیں موجود ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کو بااثر افراد اور اطراف کے دیہات کی خوفزدہ آبادی کی حمایت بھی میسر ہے یہی سبب ہے کہ 2016 میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کو طلب کیا گیا تھا۔

Next Post

وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی

Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دیدی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ […]