اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دیدی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی الیکشن کمیشن کو الیکشن فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری پر غورکیاگیا،وزارت خزانہ نے وزارت قانون کی مشاورت سے تیار سمری اجلاس میں پیش کی،وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری قومی اسمبلی اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا،کابینہ نے سمری بل کی صورت میں قومی اسمبلی پیش کرنے کی منظوری دیدی۔
Next Post
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اور شاہ محمود قریشی میں دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے
Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج راجہ جواد عباس اور شاہ محمود قریشی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان […]
