انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اور شاہ محمود قریشی میں دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے

اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج راجہ جواد عباس اور شاہ محمود قریشی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ روزے کی حالت میں ہوں، پراسیکیوشن جھوٹ کہہ رہی ہے، میں جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھا، جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ کیا معلوم کہ آپکی روح جائے وقوعہ پر موجود ہو گی،جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

Next Post

شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے […]