پشاور میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

پشاور(پی پی آ ئی)پشاور میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔پشاور انتظامیہ نے شہر بھر میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ 19 اپریل سے 7 روز کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اس دوران ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

Next Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا تعین کرے گا: شیخ رشید

Tue Apr 18 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی، سیاسی، آئینی، اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں آگیا ہے، اس ہفتے میں سپریم کورٹ کا ہونے والا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا فیصلہ کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے […]