پی پی کا رویہ یہی رہا تو پھرمتحدہ کا مزید ساتھ چلنا مشکل،صابرقائم خانی

کراچی: ایم کیوایم پاکستان رہنما صابرقائم خانی نے خبردار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا رویہ یہی رہا تو پھر مزید ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رہنما صابرقائم خانی نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست نہیں ملک بچانے کیلئے فیصلے کرنا ہوں گے اور ہر اسٹیک ہولڈر کوٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔انجینئرصابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں اورسیاسی ورکرز کیخلاف غلط کیسز نہیں بننے چاہیئں، ہم سے زیادہ ان سختیوں کو کون سمجھ سکتا ہیاب توپھرضمانتیں ہوجاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارا معاملہ دیکھو اور انتظار کرو والا ہی چل رہا ہے، زرداری صاحب اور بلاول بھٹو سے بات کریں تو اسکا مثبت جواب آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نہ جانے کس زعم میں ہے، سندھ حکومت کے طرزعمل سے ایم کیوایم کیساتھ خلیج بڑھ رہی ہے، انکارویہ یہی رہا تو پھر ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی کیساتھ مزید چلنا مشکل ہوگا۔صابر قائم خانی نے کہاکہ موروثی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ سیاسی کارکن اور جماعت کے نظریے سے ظلم ہے۔

Next Post

کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایف بی آر کے 400 افسران اور ٹیکس اہل کار تبدیل، باز پرس جاری

Thu Apr 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کرپشن میں مبینہ ملوث 400افسران اور عملے سے باز پرس جاری ہے جبکہ مبینہ 400 افسران اور ٹیکس اہل کار تبدیل کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی زونل آفس میں کرپشن کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد چیئرمین […]