جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملتان میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ گئیں

ملتان (پی پی آ ئی)ملتان میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ گئیں شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھ سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی رانا عبدالجبار اور پی ٹی آئی کے سینئرترین رہنما اعجازحسین جنجوعہ، شاہ محمود قریشی کے خلاف ڈٹ کر سامنے آگئے۔ دونوں رہنماوں نے پی پی دو سو سترہ سے شاہ محمود کے فرزند زین قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔رانا عبدالجباراوراعجازجنجوعہ کاپی پی217سیکاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار اور کہا ہے کہ پی پی217سے زین قریشی کیخلاف الیکشن لڑوں گا،عمران خان موروثی سیاست کیخلاف بات کرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ محمود پارٹی میں موروثی سیاست کو پروان چڑھارہے ہیں۔ شاہ محمود نے بیٹے اور بھانجے کو ٹکٹ دلوادیا ہے۔18سال پی ٹی آئی کیلئے کام کیا،قربانیاں دیں، 10بارضلعی صدر اور2 بار ڈویڑنل صدررہا، زمان پارک بیٹھارہامجھے عمران خان سے نہیں ملوایاگیا۔ہرحال میں زین قریشی کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ شاہ محمودکے کہنے پرپیرا شوٹرزکوٹکٹیں تقسیم کی جاتی ہیں۔