سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم نے مردم شماری کو ’غیرشفاف‘ قرار دیکر احتجاج کی کال دیدی

کراچی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اصرار کیا ہے کہ کراچی کی آبادی تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ ہے اور شہر میں آباد تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ ’غیرشفاف ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے غیرمنصفانہ‘ اقدام کے خلاف احتجاج کریں۔پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ’قومی اتفاق رائے‘ تھی کہ اس غیرشفاف ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت شہر کی حقیقی آبادی شمار نہیں ہوسکتی۔مردم شماری کا عمل ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی جاری ہے تاہم مرکز میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کے اہم اتحادی کی جانب تاحال عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شہر کی آبادی کے غلط اعداد و شمار کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔بہادرآباد میں پارٹی کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیزائن میں سنگین غلطیاں ہیں جو روز اول سے حکام کی بدنیتی کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے مردم شماری پر تنقید کرنے والی سیاسی جماعتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عملی طور پر وہ صرف سیاست کر رہی ہیں کیونکہ وہ کوئی منظم اقدام نہیں کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں دیہی سندھ میں ڈییجٹل مردم شماری کے بلاکس کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے تو اس کی وضاحت کون کرسکتا ہے