سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں تنزلی کا سبب پیداواری لاگت میں اضافہ،طلب میں کمی

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال 5.81 فیصد تنزلی کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں 8 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جس کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی سطح پر طلب میں کمی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی آمدنی میں جمود رواں مالی سال کے آغاز سے ہی دیکھا گیا کیونکہ مارکیٹ میں طلب میں کمی آئی تھی چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 8.43 فیصد کمی ہوئیسیمنٹ کی برآمدات بھی رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 32 فیصد کم ہو گئیں پاکستان کے آلات مغربی ممالک میں مشہور برینڈز دوبارہ فروخت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے،کارپٹ کی برآمدات میں 7.17 فیصد گراوٹ آئی نیز پنکھوں کی برآمدات 9.05 فیصد گر گئیں۔اسی طرح زیورات کی برآمدات میں 43.68 فیصد کمی آئی۔