کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غزالی زماں،رازی دوراں علامہ احمد سعید کاظمی کا38واں عرس شریف منایا گیا

ملتان(پی پی آئی) آستانہ سعیدیہ کاظمیہ کے بانی غزالی زماں،رازی دوراں علامہ احمد سعید کاظمی کا38واں عرس شریف ملتان میں منایا گیا۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ احمد سعید کاظمی اتحاد امت کے داعی اور اسلام کی حقانیت وصداقت کے مبلغ تھے علم دین کا فروغ،اسلام کی اشاعت اور کلمہ حق کی سربلندی ان کا مقصد حیات تھا۔شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں سالانہ عرس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ سید احمد سعید کاظمی تبلیغی اور علمی مشن کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا جامعہ نظامیہ لاہور کے شیخ الحدیث مفتی عبدالستار سعیدی نے کہا کہ علامہ سید احمد سعید کاظمی تفسیر،حدیث، علم الکلام،معانی وبیان اور فلسفۂ ومنطق پرعبور رکھتے تھے، اس موقع پرصاحبزادہ حامد سعید کاظمی، علامہ ارشد سعید کاظمی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی،،مولانا محمد اکرم سعیدی،،مفتی محمد احمد سعیدی،مولانا محمد قاسم فیضی،پروفیسر احمد رضا اعظمی،مولانا محمد قاسم سعیدی،مولانا محمد اقبال سعیدی اور مولانا انعام اللہ اشرفی نے بھی خطاب کیا،۔