شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں ہائی وے ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق 270کلومیٹر طویل شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے شلگاری میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ پر 300سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ 300سے زیادہ گاڑیاں ہائی وے کے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھولنے کی غرض سے کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے، لیکن رام بن،بانہال سیکٹر میں مسلسل بارش کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہاہے۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹس کی تصدیق کے بغیر ہائی وے پر سفر نہ کریں۔ادھرضلع کشتواڑ کے علاقے ٹھاکوریامیں ایک مکان پر تودہ گرنے سے 19سالہ کشمیری نوجوان ارشد جاں بحق ہو گیا۔واقعے میں دیگر اہلخانہ محفوظ رہے۔