شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی امان اللہ خان کو انکی برسی کے موقع پرشاندار خراج عقیدت

مظفر آ باد /گلگت(پی پی آ ئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی کے سپریم کمانڈر امان اللہ خان کو انکی ساتویں برسی کے موقع پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ امان اللہ خان ایک عظیم انقلابی رہنماتھے جنہوں نے اپنی انتھک سیاسی اور سفارتی کوششوں اورپختہ سیاسی و نظریاتی سوچ کے ذریعے تاریخ کشمیر کا ایک نیا باب رقم کیا۔انہوں نے کہا کہ امان اللہ خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیری عوام نے قومی آزادی کی جدوجہد میں اب تک لازوال قربانیاں پیش کیں اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید اشفاق مجید وانی، شہید شیخ عبدالحمید، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی سمیت لبریشن فرنٹ کے درجنوں لیڈروں اور ہزاروں کارکنوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔رفیق ڈار نے کہاکہ امان اللہ خان کی ساتویں برسی کے موقع پر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے قائدین اور کارکنان کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں مرحلہ وار تعزیتی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں دعائیہ مجالس کے علاوہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے زیر اہتمام کوٹلی آزاد کشمیر اور یورپ زون کے زیر اہتمام فرانس میں جبکہ گلف زون کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات کے شہرابوظہبی سمیت ضلع بھمبر میں چوکی سماہنی کے مقام پر پروقار عوامی تعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ تعزیتی ریفرنسز کا سلسلہ مئی کے آخر تک جاری رہے گا جس دوران اندرون و بیرون ریاست مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جبکہ اختتامی تقریب پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر29 مئی کو گلگت میں منعقد ہوگی۔