شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ پر دوا ساز کمپنیاں ناخوش

کراچی (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے گذشتہ کئی مہینوں سے جاری درآمد کنندگان اور دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ ڈیڈ لاک کے بعد قیمتوں میں جواضافہ کیا ہے اسے ادویات بنانے والی کمپنیوں نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کم قرار دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درآمد کنندگان اور دوا سازوں کی مختلف انجمنیں ادویات میں 39 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کر رہی تھیں کہ بصورت دیگر صنعت تباہ ہو سکتی ہے۔کرنسی کی قدر میں کمی، سبسڈیز میں واپسی اور آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر پیکج کے حصول کی خاطر ٹیرف میں اضافے کے بعد مارچ میں پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی۔تاہم حکومت الیکشن سے کئی ماہ قبل عوامی حمایت ختم ہونے کے خوف سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات پر مزاحمت کر رہی تھی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کی صورت میں ادویات کی قیمتوں کا تین ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے حالیہ اضافے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا کہنا تھا کہ یہ اس کی توقع سے بہت کم ہے۔