شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے:شہباز شریف

رسالپور/سری نگر(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے،، بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اگست 2019 سے جیل میں تبدیل کررکھا ہے، ہم پاکستان اپنے مخالفین کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رسالپور میں پاکستان آئر فورس اکیڈمی(پی اے ایف) میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس نے مقبوضہ کشمیر کو2019کے بعد جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے تاہم قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔