جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردم شماری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناانصافی ہورہی ہے: ایم کیو ایم

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کے ساتھ سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نا انصافی ہو رہی ہے۔کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال اور دیگر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہریوں کو نہیں گنا گیا، مطالبہ یہی ہے کسی کو کم یا زیادہ نہیں سب کو صحیح گنا جائے، یہ غلطی نہیں خاص منصوبہ بندی ہے، اداروں نے غطی مان لی، لیکن تدارک نہیں کیا۔ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، کراچی کی آبادی کو گزشتہ مردم شماری سے بھی کم گنا گیا، 50 سال سے کراچی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈیٹا درست کرائیں، شہری آنے والی نسلوں کیلئے اپنے آپ کو صحیح گنوائیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک ایک فرد کو گننا بھی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے، بار بار اعتراض، التجا، اپیلیں کرنا پڑتی ہیں ہمیں صحیح گنا جائے، ہمارے مطالبے پر مردم شماری کی مدت میں اضافہ کیا گیا، مطالبے کے بعد کراچی میں 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو دوبارہ گنا گیا۔