ساہیوال (پی پی آئی)کاؤنٹر ڑیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ساہیوال کے علاقے جنوبی کنارہ پاکپتن کینال کے قریب واقع نرسری جنگلات میں کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق حکام سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سے دو ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کی شناخت عماد علی عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اختر سی پی ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی فور، فائیو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
Next Post
میانوالی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق
Wed May 3 , 2023
میانوالی (پی پی آئی)میانوالی کے علاقے بانگی خیل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق ساتو خیل میں پولیس فائرنگ سے 3 نوجوان جانبحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی […]
