پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے گھرپہنچ کر پولیس چھاپے پر معذرت

لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھرپہنچ کرپولیس چھاپے کے افسوسناک واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے پولیس چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی، جبکہ اس موقع پر چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے، نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسنا ک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں،عمرہ ادائیگی کیلئے گیا تھا، اطلاع ملتے ہی انکوائری کا حکم دیاہے،ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، قانون سب کیلئے برابر ہے،پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراؤکیا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ چوہدری شجاعت نے رہائشگاہ آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔