پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی دربار بی بی پاکدامن آمد

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بی بی پاکدامن کے مزار شریف پر حاضری دی۔ حاضری کے بعد مزار شریف کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ لی۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے مزار شریف کے ڈیزائن پر بریفنگ دی۔ توسیعی منصوبے کو یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دربار میں قدیمی مسجد کی تزئین و آرائش کی جائے، لنگر خانے کو دربار کیساتھ منسلک کیا جائے، مرکزی داخلی راستے کی توسیع کی جائے اور تعمیراتی کام کے دوران ضرورت کے مطابق دربار کا حصہ بند کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کیلئے دربار کو کھلا رکھا جائے۔ نگران صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفرعلی ناصر ہمراہ موجود تھے۔