اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 22مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار643 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح
0.83فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق ہوا،جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔
