شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر انسداد منشیات آ پریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ملزم کے پیٹ سے 59 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔دریں اثنا ہری پور مانسہرہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔