شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عثمان بزدار کو 8 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی ہے۔عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی جہاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کی ہے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے۔عدالت نے عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کر دی اور کیس لارجر بنچ کو بھجوا دیا۔