سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوایک اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتاہے: بلاول

گووا(پی پی آ ئی) بھارت کے شہر گووامیں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید ترین اثرات کا سامنا ہے۔ذرا ئع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تمام رکن ممالک کے مفادات ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ رکن ممالک دیرینہ تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ہے، رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر کے خطے کی ترقی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے گذشتہ سال شدید سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔بلاول بھٹونے کہا پرامن اورمستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اورعالمی امن واستحکام کی کنجی ہے، اپنے خطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، بڑی طاقتیں امن سازی کے لیے کردارادا کرتی ہیں،لوگوں کیلئے تعاون اور اقتصادی مواقع دیتے ہوئے امن کے امکانات کھول سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ایس سی اومقاصد کیخلاف ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں،ریاستوں کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات کیخلاف ہیں۔سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پروزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اورعلاقائی روابط کو مضبوط بنانے امن اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردارکو سراہا۔