سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل سینیٹ سے منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے، سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا، اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔ بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن اراکین نے سپیکر کے روسٹرم کا گھیراؤ کر لیا۔