سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذاکرات جاری رکھنے چاہئے، ملک کی قیمت پر الیکشن نہیں چاہتے: سعد رفیق

اسلام آباد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے چاہئے، یہ میری تجویز ہے،عدالت کو سیاسی معاملات میں الجھانے سے پیچیدگیاں ہوتی ہیں، ملک کی قیمت پر الیکشن نہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں حکومت کا مؤقف عدالت کے سامنے رکھتے ہو ئے لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی بھی اداروں میں تصادم نہیں چاہتا،عوام کو صاف پانی نہیں دے سکتے تو اداروں میں تصادم کے متحمل کیسے ہو سکتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی سیاسی بحران نکالا جا سکتا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’الیکشن نتائج تسلیم نہ کرنے پر پہلے بھی ملک ٹوٹ چکا ہے،آئین کے تقاضوں کو ملا کر ایک ہی دن الیکشن ہوں، صرف ایک صوبے میں الیکشن ہوا تو تباہی لائے گا۔ آئین 90 دن کے ساتھ شفافیت کا بھی تقاضہ کرتا ہے، پنجاب پر الزام لگتا ہے کہ یہی حکومت کا فیصلہ کرتا ہے۔ مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ یہ لوگ نتائج تسلیم کریں گے،سندھ اور بلوچستان میں اسمبلیاں بہت حساس ہیں۔دونوں اسمبلیوں کو پنجاب کے لیے وقت سے پہلے تحلیل کرنا مشکل کام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اپنی مدت سے حکومت ایک گھنٹہ بھی زیادہ نہیں رہنا چاہتی،ملک کی قیمت پر الیکشن نہیں چاہتے۔سیلاب اور محترمہ بینظیر کی شہادت پر انتخابات میں تاخیر ہوئی۔ اگر حکومت نے کوئی قانونی نقطہ نہیں اٹھایا تو عدالت اذخود ان پر غور کرے۔